
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کو عدالتی اجازت کے باوجود ملاقات سے روکنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط لکھ دیا۔سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو لکھے گئے خط میں مؤقف اپنایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنوں کو عدالتی اجازت کے باوجود ملاقات سے روکنا غیر انسانی، غیر اخلاقی اور عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ سہیل آفریدی نے اپنے خط میں مریم نواز سے عدالتی احکامات پر فوری عمل اور خواتین کے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ملاقاتوں کے لیے باوقار اور قانونی نظام کا قیام عمل میں لایا جائے۔وزیراعلیٰ کے پی نے مزید لکھا کہ امید ہے پنجاب حکومت قانون کی بالادستی اور انسانی وقار یقینی بنائے گی ۔




