پاکستانتازہ ترینصحت

10 ویں جماعت کا پوزیشن ہولڈر طالبعلم ایک دن کیلئے پنجاب کا وزیر تعلیم بن گیا

لاہور: 10 ویں جماعت میں اعلیٰ پوزیشن لینے والا طالبعلم ایک دن کیلئے پنجاب کا وزیر تعلیم بن گیا۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے عہدے کا چارج ایک دن کے لیے ایک طالبعلم کو سونپ دیا۔ننکانہ صاحب کے رہائشی ابوذر نے میں دسویں جماعت میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کی تھی۔ایک دن کا وزیر تعلیم ابوذر سرکاری گاڑی پر مکمل پروٹوکول کے ساتھ دفتر پہنچا تو سرکاری افسروں نے بھرپور استقبال کیا۔ابوذر نے متعدد سرکاری امور نمٹائے، ان کے زیرِ صدارت تعلیم سے متعلق مختلف اجلاس بھی ہوئے۔طالبعلم وزیر تعلیم نے تعلیمی معاملات اور اسکولوں میں سہولتوں کے حوالے سے بریفنگ بھی لی۔ اس دوران ایک دن کے وزیر نےافسروں کو ہدایات بھی جاری کیں۔ایک دن کے وزیر تعلیم ابوذر نے اجلاس میں اسکالرشپ اسکیم، غریب بچوں کی فیس معافی، اساتذہ کیلئے ٹرانسپورٹ سہولت کی فراہمی پر مشاورت بھی کی۔طالب علم وزیر تعلیم پنجاب نے پریس کانفرنس میں میڈیا کوبریفنگ بھی دی۔ ابو ذر کا کہنا تھا کہ محکمے کو چلانا آسان نہیں ،بہت ذمے داری والا کام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button