پاکستانتازہ ترین

ڈی آئی خان میں پولیس کی بکتربندگاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، 2 اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں پولیس کی بکتربندگاڑی پر حملے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ڈی پی او سجاد احمد کے مطابق ڈی آئی خان میں ہتھالہ گلوٹی روڈ پر گاؤں ملنگ کے قریب دہشتگردوں نے پولیس کی بکتربندگاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور4 زخمی ہوگئے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ شہید اہلکاروں میں ڈرائیور محمدرمضان اور کانسٹیبل سیف الرحمان شامل ہیں۔ ڈی پی او کے مطابق زخمی اہلکاروں میں حوالدار شاہد،کانسٹیبل محبوب عالم، آصف اورکفایت شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button