پاکستانتازہ ترینجرائم

وزیر اطلاعات پنجاب کا غیرقانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام دینے کا اعلان

لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان و غیر ملکی شہریوں کی اطلاع دینے پر نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں غیرقانونی مقیم افغان و غیر ملکی شہریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، غیرقانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام ملے گا۔انہوں نے کہا کہ تین ہفتوں میں 6 ہزار 220 افغانیوں کو واپس بھجوایا گیا ہے۔واضح رہے کہ 2002 سے 2005 کے دوران افغان مہاجرین کی پہلی بڑی واپسی ہوئی،2001 میں طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے افغان مہاجرین کی واپسی کا ایک رضاکارانہ پروگرام شروع کیا۔2002 سے 2005 کے درمیان، تقریباً 30 لاکھ افغان مہاجرین پاکستان سے واپس افغانستان بھیجے گئے۔2016 میں پاکستان نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت افغان مہاجرین کی بڑے پیمانے پر واپسی کا اعلان کیا جس کے نتیجے میں 3 لاکھ 70 ہزار افغان مہاجرین واپس افغانستان گئے اور 8 لاکھ کو افغان سٹیزن کارڈ کا اجراء کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button