پاکستانتازہ ترینتجارت

حکومت چاہتی ہے مہنگائی کم کی جائے لیکن آئی ایم ایف نے اجازت نہیں دی: رانا ثنا

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آج مہنگائی، غربت سے عام آدمی ناراض اور غصے میں ہے، یہ مہنگائی ہماری لائی ہوئی نہیں، حکومت چاہتی ہے کہ مہنگائی کم کی جائے لیکن آئی ایم ایف نے اجازت نہیں دی۔فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں رانا ثنا اللہ کا کہناتھا کہ نفرت، بغض اور کینے کی سیاست نے ملک کوُ کچھ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ جو دوسرے کےلیےگڑھا کھودتا ہے وہ خود اس میں گرتا ہے، گڑھے میں گر کر واویلا کرتا ہے جو کرو گے وہ بھرو گے، ایک حکومت نے میرے خلاف ناجائز ہیروئن کا کیس بنایا، نفرت اور سازشیں کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا، ان کے چار سالوں میں ملک میں کیا بہتری اور ترقی ہوئی؟ان کا کہنا تھاکہ کرپشن ختم کرنے کا نعرے لگانے والوں کے دور میں فرح گوگی، پنکی پیرنی جیسے کردار سامنے آئے۔رانا ثنا کا کہنا تھاکہ معرکہ حق کی کامیابی کی وجہ سے دنیا میں ملک کی عزت ہے، بھارت دنیا میں رسوا ہوا جو عزت ملی ہے اس سے ہمارے معاشی حالات بہتر ہونگے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج مہنگائی، غربت سے عام آدمی ناراض اور غصے میں ہے، یہ مہنگائی ہماری لائی ہوئی نہیں، حکومت چاہتی ہے کہ مہنگائی کم کی جائے لیکن آئی ایم ایف نے اجازت نہیں دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button