پاکستانتازہ ترین

افغانستان نےکبھی بھی پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا، جنید اکبر

پشاور: پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ افغانستان نےکبھی بھی پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ آج ہونے والے امن جرگے میں 20 سیاسی جماعتوں کو دعوت دی ہے اور تمام پارٹیوں نے دعوت قبول کرتے ہوئے شرکت کی حامی بھری ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ان واقعات کے پیچھے کسی نہ کسی کا ہاتھ ہے۔جنید اکبر کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان نےکبھی بھی پاکستان کےوجود کو تسلیم نہیں کیا۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللّٰہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ اس فورم پر جرگہ ہو رہا ہے، میں اس سے پر امید ہوں۔انہوں نے کہا کہ آج سنگل پوائنٹ ایجنڈا ہے، ہم امن کےلیے اکٹھے ہیں، امن کے لیے ہزار اختلاف بھلا کر پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھےہیں، دہشتگردی کا مسئلہ سب سے پہلے نمبر پر ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبےکی بات نہیں کر رہا، دہشتگردوں سےکوئی بات چیت نہیں ہونی چاہیے، جن لوگوں نے ہمارے بچوں کے سر کاٹےہیں ان کو کوئی معافی نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button