پاکستانتازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ ہماری ایسے عزت کرتے ہیں جیسے ماموں کا بیٹا ہے: وزیر کھیل پنجاب

لاہور: وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ ہماری ایسے عزت کرتے ہیں جیسے ماموں کا بیٹا ہے۔راولپنڈی میں تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ترجیحات کا تعین کر چکے ہیں، ماضی کی حکومت کے پروجیکٹس کو روکا جاتا تھا، نواز شریف اور شہباز شریف کے پروجیکٹس کو روکا گیا، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کسی سے بدلے نہیں لیے، لیاقت باغ اسپورٹس کمپلکس منصوبہ اپوزیشن نے شروع کیا لیکن مکمل ہم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہونا چاہیے، لیاقت باغ اسپورٹس کمپلیکس منصوبہ 4 سال سے رکا تھا، ہم نے ڈیڑھ سال میں مکمل کیا،پنجاب میں 98 سے زائد اسپورٹس کمپلیکسز کا افتتاح کر چکے ہیں،کے پی کا وزیر اعلٰی اپنی کارکردگی پر کوئی بات نہیں کرے گا۔ایوب کھوکھر کا کہنا تھا کہ کل بزدلانہ واقعہ ہوا،پاکستان وہ پھلوں والا درخت ہے جس کو پھل لگ چکے ہیں، بیرون ممالک اب سب پاکستانیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ٹورنٹو سے زیادہ لاہور، راولپنڈی کی گلیاں محفوظ ہوگئی ہیں۔صوبائی وزیر نے امریکی صدر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہماری ایسے عزت کرتے ہیں جیسے ماموں کا بیٹا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button