
ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی ارشد وہرا نے کراچی شہر کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر دیا۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار کرتے ہوئے ارشد وہرا کا کہنا تھا سپریم کورٹ سے پاکستان کا نام بھی ہٹا دیا گیا ہے، صدر کو استثنیٰ کی بات کہاں آگئی ہے، مفتی تقی عثمانی نے اس استثنیٰ کو اسلام کے منافی قرار دیا ہے۔رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ اسلام آباد میں 3 ماہ میں انڈر پاس بن جاتا ہے، کراچی میں انڈر پاس بننے میں کئی سال لگ جاتے ہیں، کراچی کے لوگ بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، شہر کے مسائل حل نہیں ہو رہے، کراچی کو وفاق کے تحت لیا جائے تاکہ شہر کے مسائل حل ہو سکیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اسمبلی فاروق ستار نے کہا کہ بڑی جماعتوں کا بڑا مقصد اقتدار کا حصول ہے، ہماری قانون سازی کا مقصد عوام کبھی بھی نہیں رہے، یہی سارے ماضی کا خلاصہ ہے۔




