
اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی نے 27 ویں ترمیم کے بل کی کاپی پھاڑ دی۔27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کے اجلاس میں محمود خان اچکزئی اظہار خیال کے لیے کھڑے ہوئے تو انہوں نے 27 ویں ترمیم کے بل کی کاپی پھاڑ دی۔محمود اچکزئی نے کہا کہ یہ حکومت فارم 47 پر قائم کی گئی ہے، اب یہ بتائیں ایسی پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کا اختیار دیا جا سکتا ہے۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ترامیم کا حصہ نہیں بنیں گے، واک آوٹ اور احتجاج بھی کریں گے جب کہ تقریریں بھی کریں گے۔نواز شریف کی پارلیمنٹ میں متوقع آمد کے سوال پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ نواز شریف آئیں نا آئیں وہ اب پاکستانی سیاست سے غیر متعلق ہو چکے ہیں، پارلیمان میں نواز شریف کے لیے کسی نے بھی ریڈ کارپٹ نہیں بچھائی۔




