پاکستانتازہ ترین

27ویں ترمیم کیلئے ووٹ پورے ہیں، آج سینیٹ سے منظور ہو جائیگی: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے حکومت کے پاس ووٹ پورے ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا ووٹ ڈالنے کے لیےکسی بھی رکن کا پارلیمان میں حاضر ہونا ضروری ہے، ترمیم کے حوالے سے ہمارے پاس ووٹ پورے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے بتایا کہ عرفان صدیقی صاحب بیمارہیں وہ نہیں آسکتے، لیکن ان شاءاللہ آج ہی سینیٹ سے 27ویں ترمیم منظور ہو جائے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون و انصاف نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تمام 49 شقوں کی منظوری دیدی تھی جس کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ آج سینیٹ اجلاس میں آئینی ترمیم پیش کی جائے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم پیش کریں گے۔دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے 27 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف تحریک چلانے اور پارلیمنٹ کو نہ چلنے دینے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button