پاکستانتازہ ترین

27 ویں ترمیم: سینئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز کا چیف جسٹس کو خط، فل کورٹ میٹنگ بلانے کا مطالبہ

اسلام آباد: سینئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر 27 ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ میٹنگ بلانے کا مطالبہ کردیا۔ وکیل فیصل صدیقی کی جانب سے لکھے گئے خط پرجسٹس(ر) مشیرعالم، جسٹس (ر) ندیم اختر، مخدوم علی خان، منیر اے ملک، عابد زبیری ، اکرم شیخ، انور منصور ، علی احمد کرد، خواجہ احمدحسین اور صلاح الدین احمدکے دستخط ہیں۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لکھے گئے خط میں سینئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز نے کہا کہ سپریم کورٹ ترمیم پر اپنا اِن پُٹ دینے کا اختیار رکھتی ہے، غیر معمولی حالات میں یہ خط لکھ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button