پاکستانجرائمدنیا

برازیل میں طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی، 6 افراد ہلاک

برازیل میں طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کی ریاست پارانا (Parana) میں طوفانی بگولوں سے گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں، بجلی کے کھمبے گر گئے جبکہ کئی عمارتوں اور پٹرول پمپس کو نقصان پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق طوفانی بگولوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور حادثات میں 6 افراد کی ہلاکت ہوئی جبکہ 750 لوگ زخمی بھی ہوئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی حکام کی جانب سے امدادی کارروائیاں اور ریسکیو کا عمل جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button