پاکستانتازہ ترین

بیرسٹر علی ظفر کا 27 ویں ترمیم پر بحث کیلئے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد: تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے 27 ویں ترمیم پر بحث کے لیے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ آئینی ترمیم کا ڈرافٹ ابھی ملا ہے، پڑھے بغیر اس پر بحث نہیں کی جا سکتی۔بیرسٹر علی ظفر نے 27 ویں ترمیم پر بحث کے لیے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔ دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کے راجہ ناصر عباس نے 27 ویں آئینی ترمیم کو آئین پاکستان کی سالمیت پر حملہ قرار دیا۔راجہ ناصر عباس نے کہا کہ حکومت کو کس چیز کی جلدی ہے، یہ ترمیم آئین کو متنازع بنا دے گی ، پارلیمنٹ کی حیثیت ختم ہوجائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button