پاکستانتازہ ترینکھیل

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز چیمپئن شپ 2025 (جسے پہلے ایمرجنگ ایشیا کپ کہا جاتا تھا) کیلئے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز چیمپئن شپ 14 سے 23 نومبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہوگی۔یہ ایونٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، مجموعی طورپر 15 میچز ہوں گے۔گروپ اے میں سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور ہانگ کانگ شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات اور عمان کی ٹیمیں ہوں گی۔محمد عرفان خان ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں محمد عرفان خان (کپتان)، احمد دانیال، عرفات منہاس، معاز صداقت، محمد فائق، محمد غازی غوری، محمد نعیم، محمد سلمان، محمد شہزاد، مبصر خان، سعد مسعود، شاہد عزیز، صفیان مقیم، عبید شاہ اور یاسر خان شامل ہیں۔پاکستان کا پہلا میچ 14 نومبر کو عمان کے خلاف، دوسرا 16 نومبر کو بھارت اے سے اور تیسرا 18 نومبر کو یو اے ای کے خلاف ہوگا۔ایونٹ کے سیمی فائنلز 21 نومبر کو جبکہ فائنل 23 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایمر جنگ ایشیا کپ میں ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کی اے ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ ایسوسی ایٹ نیشن کی فل اسٹرینتھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button