پاکستانتازہ ترینتجارت

قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح تبدیل

قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں ردوبدل کر دیاگیا ہے۔نئی شرح منافع کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر سالانہ شرح منافع 10.68فیصد سے بڑھا کر 10.92فیصد سالانہ کردی گئی ہے۔ا سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 10.40فیصد سے بڑھا کر 10.60فیصد سالانہ کر دی گئی ہے جب کہ بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینفیٹ اکاؤنٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر کی شرح منافع میں کمی کی گئی ہے۔ یہ شرح 12.96فیصد سے کم کر کے 12.72فیصد سالانہ کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں مزید کمی کردی گئی ہے جب کہ سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ، سروا اسلامک سیونگز اکاؤنٹس پر شرح منافع 9.94 فیصد سے بڑھا کر 10.30فیصد سالانہ 3 سال کےلیے اور 5 سال کےلیے 10.56فیصد کردی گئی ہے۔سیونگز اکاؤنٹ پر شرح منافع کو 9.50 فیصد برقراررکھا گیا ہے اور کوئی ردوبدل نہیں کیاگیا جب کہ نئی شرح منافع کا اطلاق 4 نومبر سے کردیاگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button