پاکستانتازہ ترین

308 روز میں ہیوی گاڑیوں نے 219 افراد کو کچل دیا: ریسکیو

کراچی میں 308 روز کے دوران ہیوی گاڑیوں نے 219 افراد کو کچل دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق رواں سال سڑکوں پر ٹریفک حادثات کے نتیجے میں733 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 569 مرد، 72 خواتین، 70 بچے اور 22 بچیاں شامل ہیں۔حکام نے بتایا کہ رواں سال کے دوران ان حادثات کے نتیجے میں 10ہزار 651 شہری زخمی ہوئے جن میں 505 بچے اور 154 بچیاں شامل ہیں۔ریسکیو کے مطابق 308 روزکے دوران ہیوی گاڑیوں نے 219 افراد کو کچل دیا جن میں ڈمپر کی زد میں آکر40 افراد اور ٹریلر کی ٹکر سے 82 افراد جان کی بازی ہار گئے۔اس کے علاوہ واٹر ٹینکر کی ٹکر سے49، مزدا کی ٹکر سے 19 اور بسوں کی ٹکر سے 29 افراد جاں بحق ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button