پاکستانتازہ ترینجرائم

شہباز شریف کا عمران خان کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس، عطا تارڑ گواہی کیلئے پیش

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ گواہی کیلئے عدالت میں پیش ہوگئے۔ لاہور کی سیشن عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عمران کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں عطا تارڑ عدالت میں پیش ہوئے۔تاہم اس موقع پر عمران خان کے سینئر وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر معاون وکیل نے آج گواہی ریکارڈ نہ کرنے کی استدعا کی۔ معاون وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت کل کی تاریخ دے دے، کل عمران خان کے سینئر وکیل عدالت میں پیش ہوں گے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کے وکیل نے کل مجھے خود کہا تھا وہ پیش ہوں گے ، آج پتا چلا کہ وہ اسلام آباد ہیں۔بعد ازاں عدالت نے کہا کہ عطا تارڑ کی گواہی ریکارڈ کر لیتے ہیں اس پر جرح بعد میں کر لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button