
پشاور کے سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے سے ایک اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ مطابق پشاور میں یونی ورسٹی روڈ پر واقع سی ٹی ڈی تھانے کے اسلحہ خانے میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ سی سی پی او کے مطابق دھماکا اسلحہ خانے میں رکھے پرانے دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا، آگ دیگر گولا بارود تک بھی پھیل گئی جس سے مزید دھماکے ہوئے جبکہ بلڈنگ کا ایک حصہ گرگیا۔پولیس کے مطابق تھانے میں موجود ملزمان کو سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز منتقل کردیا گیا ہے جبکہ تھانہ سی ٹی ڈی اور اطراف کے علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکا کا بتانا ہےکہ علاقے میں کلیئرنس کا عمل جاری ہے، بی ڈی یو، ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں امدادی کام کر رہی ہیں جبکہ ابتدائی طور پر یہ واقعہ دہشت گردی کی کارروائی نہیں لگتا۔ حکام کا بتانا ہے کہ کلیرنس کے بعد یونیورسٹی روڈ پشاور ہر قسم کی ٹریفک کےلئے کھول دیا گیا۔




