پاکستانتازہ ترینجرائم

پاک افغان مذاکرات میں ایسی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی جس سے زیادہ امیدیں وابستہ کی جائیں، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک افغان مذاکرات میں ایسی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی جس سے زیادہ امیدیں وابستہ کی جائیں۔ گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ افغان طالبان کے ساتھ مزاکرات میں ابھی تک کوئی بریک تھرو نہیں ہوا نا ہی ایسی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی کہ جس سے زیادہ امیدیں وابستہ کی جاسکیں۔ انہوں نے کہا قطرکے وزیردفاع اور ترکی کےانٹیلیجنس چیف مذاکرات میں کامیابی کے لیے کوشاں ہیں، ترکی اورقطر کی کوشش ہے کہ مذاکرات میں کسی قسم کا تعطل نہ ہو، ہمارا وفد کل رات واپسی کے لیے ائیرپورٹ پہنچ چکا تھا مگر پھر قطر اورترکی کی جانب سےکہا گیا کہ ہمیں مذاکرات کےحوالےسےایک اورموقع دیں۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا گیاکہ کابل کے وفد سے بات کرتے ہیں اورکوئی راستہ نکالنےکی کوشش کرتے ہیں، ابھی تک مذاکرات دوبارہ شروع نہیں ہوئےلیکن وفد ابھی تک استنبول میں ہے، دوست ممالک کے کہنے پر کابل کے رویے میں بدلاؤ آتا ہے اور دہشتگردوں کی پشت پناہی نہیں کرےگاتویہ ایک اہم نکتہ ہوگا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہوسکتاہے یہ بات ہورہی ہوکہ اگر مذاکرات شروع کررہےہیں توکچھ نہ کچھ نتائج ہونےچاہئیں، ان تمام شرائط کی بنیاد امن ہے اور اگر امن نہیں ہوگا تو آگے نہیں بڑھا جاسکتا، بھارت کے کہنے پر دہشتگردی یا ٹی ٹی پی کی پشت پناہی ہوگی تو کچھ نہیں ہوسکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا جب تک امن اوراعتماد کی بحالی نہیں ہوگی تب تک تجارت یا دیگرمثبت پیشرفت ممکن نہیں، اگر وہ ضد پر اڑےہیں یاہندوستان کی پراکسی کاکردار اداکر رہےہیں توکچھ نہیں کہاجاسکتا، پاکستان کے امن کو تہہ بالا کرنے کی کوشش کی گئی تو "اینج تے اینج ہی سہی۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button