پاکستانتازہ ترین

گرین کلائمیٹ فنڈ کی پاکستان کیلئے 25کروڑ ڈالر امداد کی منظوری

اسلام آباد: دنیا بھر میں ماحول کی بہتری کے لیے کام کرنے والی تنظیم گرین کلائمیٹ فنڈ نے پاکستان کیلئے 25کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دے دی۔ ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گرین کلائمیٹ فنڈ نے پاکستان کیلئے 25کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق قرض کی رقم کو گلیشیئرز ٹو فارمز منصوبے کے لیے استعمال کیا جائے گا اور منصوبے کےتحت گلیشیئرزسے نکلنے والے آبی نظاموں کو ماحولیاتی اثرات سے نمٹنے کے لیے مدد فراہم کی جائے گی۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ امداد سے سوات میں کسانوں کو زراعت اور آبپاشی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ منصوبے کو ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے مکمل کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button