
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی( ایف آئی اے) نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی ( این سی سی آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت 4 افسران کو گرفتار کرلیا۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق چاروں ملزمان کو اختیارات کا ناجائزا ستعمال اور رشوت لینےکے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ذرائع ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کو آج لاہور کی ضلع کچہری میں پیش کیا جائےگا۔




