پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجیصحت

میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کیلئے ملک بھر میں ٹیسٹ آج ہو رہے ہیں

میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لیے آج ملک بھر میں ٹیسٹ ہو رہے ہیں جس میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد طلبہ ایم ڈی کیٹ کا امتحان دیں گے۔سوشل میڈیا پر ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ہونے کے معاملے پر سی ای او سندھ ٹیسٹنگ سروس پروفیسر آصف احمد شیخ کہتے ہیں ایم ڈی کیٹ کے جعلی پرچے سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں، تصدیق کی ہے کہ یہ تمام پیپر غلط ہیں، جن طلبا کا جووینائیل کارڈ نہیں بنا وہ نا امید نہ ہوں، ایسے طلبا میٹرک یا انٹر کی اوریجنل مارک شیٹ ساتھ لائیں، داخلہ ٹیسٹ کے لیے ملک بھر میں 32 اور سعودی عرب میں ایک سینٹر قائم ہے۔کراچی میں ایم ڈی کیٹ داخلہ ٹیسٹ کے باعث یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک و پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ٹیسٹ میں کامیاب 22 ہزار طلبا کو ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلہ مل سکے گا، کراچی میں ڈاؤ اور این ای ڈی یونی ورسٹی میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button