
5 سال بعد قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچ گئی۔ترجمان قومی ائیر لائن کے مطابق بوئنگ 777 طیارہ اسلام آباد سے برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے اڑان بھرنے والی پرواز 5 گھنٹے کے براہ راست سفر کے بعد مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے مانچسٹر پہنچی۔ پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے مانچسٹر ائیرپورٹ پر پرواز کا استقبال کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے ہوابازی و دفاع خواجہ آصف نے قومی ائیر لائن کے برطانیہ فلائٹ آپریشن بحالی کا افتتاح کیا تھا۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ بھی تقریب میں شریک تھیں۔یاد رہے کہ 2022 میں پی ٹی آئی کے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے ایوان میں پاکستانی پائلٹوں کی جعلی ڈگریوں سے متعلق بیان پر یورپی یونین اور برطانیہ نے قومی ائیرلائن پر پابندی لگا دی تھی۔




