اہم خبرپاکستانتازہ ترینجرائمدنیا

سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی

سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر خوارج دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 خود کش بمباروں سمیت بھارتی سرپرستی یافتہ 25 فتنہ الخوارج کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 24 اور 25 اکتوبر کو 2 بڑے دہشت گرد گروہوں نے پاک افغان سرحد عبور کرنےکی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق غاخی کے علاقے ضلع کرم اور اسپن وام شمالی وزیرستان میں خوارج کے دو گروہوں کی مشکوک حرکات نوٹ کی گئیں، خوارج پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، سکیورٹی فورسز نے خوارج کےگروہوں کو بروقت اور مؤثرکارروائی کے دوران ہدف بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اسپن وام شمالی وزیرستان میں ہلاک 15دہشت گردوں میں 4 خودکش حملہ آور بھی شامل تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ غاخی، ضلع کرم میں مزید 10 دہشت گرد ہلاک کیےگئے۔ شدید فائرنگ کے تبادلےکے دوران 5 بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا۔شہدا میں حوالدار منظور حسین، سپاہی نعمان الیاس کیانی، سپاہی محمد عدیل، سپاہی شاہجہاں اور سپاہی علی اصغر شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارےگئے دہشت گرد بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے۔ ہلاک دہشت گردوں سےبھاری مقدار میں اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button