پاکستانتازہ ترینتجارتجرائم

ٹرک کی وین کو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

گوجرانوالہ میں حافظ آباد روڈ پر ٹرک کی کیری ڈبےکو ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حافظ آباد روڈ پر قلعہ دیوان سنگھ کے قریب ٹرک اور کیری ڈبے میں خوفناک تصادم ہوا، حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 3 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں جن کی شناخت امجد، جبران، اذان، رخسانہ اور نسرین کے ناموں سے ہوئی ہے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔قبل ازیں کمالیہ میں رجانہ روڈ پر ملتان سے لاہور آنے والی ڈبل کیبن گاڑی سامنے سے آنے والے سبزی کے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرانوالہ اور کمالیہ کے ٹریفک حادثات میں 9 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا اور سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button