
کوئٹہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ملزمان ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے جواب میں اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں تین ملزمان ہلاک ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہےکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔




