پاکستانتازہ ترینتجارتدنیا

پاک افغان ٹریڈ معطل ہونے سے تاجروں کو اربوں روپے کا نقصان

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث اتوار 12 اکتوبر سے تمام سرحدوں پر دوطرفہ تجارت معطل ہے جس کے باعث اربوں روپے مالیت کی درآمدات اور برآمدات سمیت ٹرانزٹ ٹریڈ بند ہوگئی ہے، دونوں جانب ہزاروں مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔پاکستان سے چاول، سیمنٹ ،ادویات، طبی آلات اور کپڑا تازہ پھل سمیت متعدد اشیاء جبکہ افغانستان سے کوئلہ، تازہ پھل، سوپ سٹون اور سبزیاں ، خشک پھل سمیت دیگر سامان پاکستان لایاجاتا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب افغان فورسز نے پاک افغان سرحد پر پاکستانی فورسز پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے جواب پاکستانی فورسز نے بھر پور جوابی کارروائی شروع کردی اور چترال سے لیکر بلوچستان تک پاک افغان سرحد پر کشیدگی پیدا ہوگئی۔ سرحدی کشیدگی کے باعث افغانستان کے ساتھ طورخم، خرلاچی، غلام خان اور چمن تجارتی گزرگاہیں بند ہوگئیں اور افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت سمیت ٹرانزٹ ٹریڈ معطل ہوگئی۔ دونوں ممالک کو اربوں روپے مالیت کی تجارتی خسارے کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button