
آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 6900 روپے اضافے سے 4 لاکھ 35 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 5916 روپے اضافے سے 3لاکھ73 ہزار 28 روپے ہوگئی ہے۔جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 69 ڈالر اضافے سے4140 ڈالر فی اونس ہے۔




