
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کا کہنا ہےکہ لاہور میں مذہبی جماعت نےکئی پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنالیا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کا کہنا تھا کہ 112 پولیس اہلکار پُرتشدد جتھے کے ہاتھوں زخمی ہوئے، 100 شرپسندگرفتار ہیں ۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعت سے بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، شہریوں کی حفاظت کے لیے پولیس کام کرتی رہےگی، احتجاج کے باعث عام آدمی کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے، شہریوں کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا،گاڑیوں سےسامان بھی چھینا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ احتجاج کا حق ریاست نے دیا ہے لیکن توڑ پھوڑ کی کسی کو اجازت نہیں، شاہدرہ ٹاؤن تھانے میں توڑ پھوڑ کی گئی، ڈی آئی جی آفس کے شیشے بھی توڑے گئے، پُرامن حل کے لیے مذاکرات کے دروازےکھلے ہیں۔




