انٹرٹینمنٹپاکستانتازہ ترینجرائم

پشاوررنگ روڈ پر نامعلوم افراد کی رکشہ پر فائرنگ، اسٹیج اداکارہ منیبہ شاہ جاں بحق

پشاور میں رنگ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں اسٹیج اداکارہ و ڈانسر منیبہ شاہ جاں بحق ہوگئیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانا مچنی گیٹ کی حدود رنگ روڈ پیش آیا جہاں ملزمان نے رکشہ پر فائرنگ کی۔ پولیس نے بتایاکہ فائرنگ سے اسٹیج ڈانسر منیبہ شاہ جاں بحق ہوگئیں جبکہ رکشہ ڈرائیور زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے تاہم شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button