پاکستانتازہ ترین

گورنر کے پی کا علی امین گنڈا پور کے استعفے پر شاعرانہ تبصرہ

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈا پور کے بطور وزیراعلیٰ استعفے پر شاعرانہ تبصرہ کیا۔گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ اب تک موصول نہیں ہوا، استعفیٰ دیکھ کر پتہ چلےگا کہ مستعفی ہونے کی کیا وجہ ہے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کوئی قانونی یا آئینی نقطہ مبہم ہوا تو استعفیٰ واپس بھی کیا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ دستخط کرکے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھجوایا تھا۔علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ منصب عمران خان کی امانت تھی جسے واپس کر دیا ہے، نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت حاصل رہے گی۔گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی نے صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر شاعرانہ تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا
کیوں اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں
اس طرح تو ہوتا ہےاس طرح کےکاموں میں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button