پاکستانتازہ ترینکھیل

پاکستان اور افغانستان کے درمیان اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے میچ پر سوالیہ نشان لگ گیا

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایشین کپ کوالیفائر کا میچ 9 اکتوبر کو اسلام آباد میں شیڈولڈ ہے مگر تاحال افغانستان فٹبال ٹیم کو پاکستان کے ویزے ملنے کا مسئلہ اب تک حل نہ ہوسکا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آج صرف3 پلیئرز اور 10 آفیشلز کو پاکستان کے ویزے جاری ہوئے ہیں اور وہاں صرف ان افراد کو ویزے جاری ہوئے جو کابل ایمبیسی میں بائیو میٹرک کے لیے پہنچے تھے۔افغانستان سے باہر مقیم ٹیم کے پلیئرز کو پاکستان کے ویزے جاری نہیں ہوسکے کیونکہ افغانستان فٹبال فیڈریشن نے بیرون ملک مقیم پلیئرز کیلئے بھی انٹرویو اور بائیو میٹرک کا مقام افغانستان درج کیا تھا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن ( پی ایف ایف) کے ذرائع کا بتانا ہے کہ ویزوں کا مسئلہ افغانستان کی جانب سے تاخیر سے درخواست اور غلط مقام درج کرنے کی وجہ سے ہوا ہے۔افغانستان فٹبال حکام نے 27 ستمبر کو پاکستان کے ویزوں کی درخواست جمع کرائی تھی اور ویزوں کا ریفرنس نمبر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کو دو اکتوبر کو بھیجا گیا تھا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن اس معاملے پر ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) سے رابطے میں ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایف ایف نے اے ایف سی کو تاخیر میں افغانستان حکام کی غلطی سے آگاہ کردیا ہے۔پی ایف ایف کے ذرائع کے مطابق افغانستان کا تاخیر سے ویزہ اپلائی کرنا اے ایف سی کمپیٹیشن ریگولیشن کی خلاف ورزی ہے، اے ایف سی قوانین کے مطابق تینوں کو میزبان ملک کا ویزا کم از کم 30 روز قبل حاصل کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button