پاکستانتازہ ترین

ایمل ولی سرخ کپڑوں میں ملبوس پارٹی گارڈز کی حفاظت میں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان سرخ کپڑوں میں ملبوس پارٹی گارڈز کی حفاظت میں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ اگر انہیں یا ان کے خاندان میں سے کسی کو کچھ ہوا تو ذمے دار وفاقی وزیر داخلہ ہوں گے۔ دوسری طرف میئر مردان حمایت مایار کی اپیل پر اے این پی کے مسلح کارکن ایمل ولی کی حفاظت کے لیے آبائی علاقے میں جمع ہوگئے، میئر مردان نے کہا کہ ریاست سکیورٹی نہیں دے گی تو کارکن خود اپنے لیڈر کی حفاظت کریں گے۔ ترجمان اے این پی کے مطابق آئی جی کے پی اور ڈی آئی جی مردان نے ایمل ولی کو سکیورٹی دینے کی وزیراعلیٰ کے پی کی ہدایت نظر انداز کردی، 8 اہلکار ولی باغ پر فوٹو شوٹ کراکے واپس چلے گئے، ایمل ولی کو سیکورٹی اب تک نہیں دی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان کے مطابق ایمل ولی کی سکیورٹی کے لیے 12 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button