پاکستانتازہ ترین

آزادکشمیر میں مذاکرات کی کامیابی سے بھارت کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے، امیر مقام

آزادکشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے رکن اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر امیر مقام نےکہا ہےکہ آزاد کشمیر میں مذاکرات کی کامیابی سے بھارت کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔آزادکشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے کامیاب مذاکرات کے بعد اسلام آباد پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ بھارت کی کشمیر میں خونریزی کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، آزادکشمیر میں معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے ہیں۔امیر مقام کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں مذاکرات کی کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف کے مشکور ہیں، مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بہن بھائی کا رشتہ ہمیشہ قائم رہےگا، پاکستان مقبوضہ کشمیر کے حق خودارادیت کے لیے حمایت جاری رکھےگا، آزادکشمیر میں مذاکرات کی کامیابی سے بھارت کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے ، آزاد کشمیر میں پیش آنے والے واقعات پر افسوس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button