پاکستانتازہ ترین

آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وفاقی حکومت کی جانب سے تسلیم مطالبات کی فہرست جاری کردی

آزاد کشمیر کی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات میں تسلیم کیے جانے والے تمام مطالبات کے نکات جاری کر دیے۔آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر حکومت کے ساتھ طے پانے والے مذاکرات کی تصاویر ڈالتے ہوئے بتایا کہ الحمدللہ 38 مطالبات لے کر نکلے تھے اور 42 منوا کر آئے ہیں، جوائنٹ ایکشن کمیٹی آزاد جموں کشمیر کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں۔معاہدے کے تمام نکات درج ذیل ہیں:
1۔ آزاد کشمیر میں پرتشدد واقعات سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوں گے! بنجوسہ، پلوک، مظفرآباد،دیرکوٹ، ریان کوٹلی اور میرپور میں مقدمات کے اندراج کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا قیام کیا جائے گا جو ہائیکورٹ کے جج پر مشتمل ہو گا،2۔ یکم اور 2 اکتوبر کو جاں بحق ہونے والے شہریوں کو اتنا ہی معاوضہ دیا جائے گا جتنا پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کو ملے گا اور گولیوں سے زخمیوں کو فی کس 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے، جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کو ایک نوکری 20 دن کے اندر دی جائے گی!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button