پاکستانتازہ ترین

آج سے 7 اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا الرٹ جاری

لاہور: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آج رات سے7 اکتوبر تک پنجاب کے بیشتراضلاع میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہوائیں صوبے کے بالائی علاقوں میں داخل ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال،جہلم اور منڈی بہاالدین میں بارش کاامکان ہے۔ترجمان نے بتایا کہ گجرات،گوجرانوالہ،حافظ آباد اور وزیر آباد، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، جھنگ، ننکانہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کاامکان ہے۔ترجمان کے مطابق 6 اکتوبر تک ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ اور ملتان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے جب کہ بہاولپور، بہاولنگر، راجن پور، رحیم یار خان، مری اور راولپنڈی میں بارش سےندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button