پاکستانتازہ ترین

عظمیٰ بخاری نے شرمیلا فاروقی کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی پی رہنما شرمیلا فاروقی کے بیان پر ان کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔ایک بیان میں پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ میں17سال سے حکومت ہے اور مریم نواز کی پنجاب میں حکومت کو 2 سال بھی مکمل نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ آپ17 سال میں اپنے 17 عوامی فلاح کے منصوبوں کو نہیں گنوا سکتے، مریم نواز نے ڈیڑھ سال میں 90 منصوبےشروع کردیےجن میں 50 مکمل ہوچکے ہیں، مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر میں 90 ہزار گھر دیے ، 80 ہزار اسکالرشپ دیں، کراچی کے لوگ خود لاہور کی سڑکوں اور صفائی کی تعریفیں کرتے ہیں۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب کے سیلاب متاثرین کو 10، 10 لاکھ کے امدادی چیک دینے جا رہی ہیں۔انہوں نے شرمیلا فاروقی کیلئے مزید کہا کہ میں آپ کے ساتھ مناظرے کے لیے بالکل تیار ہوں آجائیں، پرفارمنس کا مقابلہ کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button