پاکستانتازہ ترینتجارتسائنس و ٹیکنالوجی

سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس اور خام تیل کا ذخیرہ دریافت

کراچی: سندھ کے ضلع خیرپورمیں گیس اور خام تیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ ترجمان آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (OGDCL) کے مطابق خیرپور میں بترسِم ایسٹ-1کنویں سے یومیہ2کروڑ 25 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی جب کہ دریافت سے یومیہ 690 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ترجمان نے بتایا کہ بترسِم ایسٹ-1 کنویں کی کھدائی 30جون 2025 کو شروع کی تھی، کنواں 3800 میٹر گہرائی تک کھودا گیا جس کے بعد ذخائر ملے۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ نئی دریافت سے ملکی توانائی کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوگا، مقامی وسائل سے توانائی کی طلب و رسد میں فرق کم ہوگا جب کہ ملکی تیل اور گیس کے امپورٹ بل میں بھی نمایاں کمی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button