پاکستانتازہ ترینجرائمدنیا

نیتن یاہو کو عالمی عدالت نے مجرم قرار دیا ، امریکا عالمی مجرم کی پشت پناہی کررہا ہے، مولانا فضل الرحمان

لاہور: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جب تک دو ریاستی حل کے حوالے سے فلسطینی کوئی فیصلہ نہیں کرلیتے کوئی حل مسلط نہیں کیا جاسکتا۔جامعہ اشرفیہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بانی پاکستان نے اسرائیل کو ناجائز بچہ قرار دیا تھا، ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نیتن یاہو کو عالمی عدالت نے مجرم قرار دیا ہے، امریکا عالمی مجرم کی پشت پناہی کررہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جن ممالک نے جنرل اسمبلی میں نیتن یاہو کی تقریر کابائیکاٹ کیا انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button