
معروف کامیڈین لکی ڈیئر طویل علالت کے بعد لاہور کے میواسپتال میں وفات پاگئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق 60 سالہ لکی ڈیئر گزشتہ آٹھ ماہ سے پھیپھڑوں کےمرض میں مبتلاتھے اور گزشتہ چند روز سے کومہ میں تھے۔خاندانی ذرائع نے بتایاکہ لکی ڈیئر لاہور کے میواسپتال میں وفات پاگئے۔کامیڈین لکی ڈیئر نے درجنوں اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں کام کیا ہے اور ٹی وی پروگراموں کا بھی حصہ رہے۔




