
کراچی: دستاویزات میں ردوبدل اور انسانی اسمگلنگ کیس میں صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔ کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں دستاویزات میں ردوبدل اور انسانی اسمگلنگ کے کیس میں صارم برنی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے سماعت کے بعد صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ واضح رہے کہ صارم برنی کی درخواست ضمانت جوڈیشل مجسٹریٹ اور ہائیکورٹ سے بھی مسترد ہوچکی ہے۔ اس حوالے سے پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ملزم صارم برنی گزشتہ ایک سال سے جیل میں ہے، ڈیڑھ ماہ پہلے مقدمہ وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں منتقل کیاگیا تھا۔




