پاکستانتازہ ترینتجارت

وفاق 20 ارب نہیں 200 ارب دے، ہم خودشہر کو ٹھیک کریں گے: مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کو کو ٹھیک نہیں کیا جاسکتا لہٰذا وفاق 20 ارب نہیں 200 ارب دے ہم خودشہر کو ٹھیک کریں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایم کیو ایم کو جیسے تیسے مینڈیٹ مل گیا ہے، جو خود سیاسی خیرات کے مستحق ہیں وہ بھی پارلیمان میں بیٹھے ہیں تاہم اگر وہ بھی کام کرنا چاہتے ہیں تو ان کے لیے بھی دروازے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا اسلام آباد میں کوئی افسر ہو اور وہ کراچی میں کام کرے، اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کو کو ٹھیک نہیں کیا جاسکتا، 20ارب نہیں شہر کو 200 ارب دیں، ہم خودشہر کو ٹھیک کریں گے۔ مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو ٹھیکیدار کی جانب سے 2 کروڑ کا ہرجانہ آیا ہے، 9 انہوں نے 9 سال سے سڑک نہیں بنائی،کراچی کے عوام نے ان کو ہرجانہ دیا، بی آر ٹی گرین لائن والوں سے وقت مانگا ہے کب مکمل ہوگی۔میئر کراچی نے مزید کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کوئی 19 سے 20 گریڈ کا افسر مجھے بولے ٹھیکیدار کو نوٹس آجائےگا، شہر ٹھیکیداروں کا ہے یا شہریوں کا ہے ؟ کیا میں رات کو آپ کے گھر آکر کھدائی کر سکتا ہوں۔ان کاکہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق شہر میں کام کررہے ہیں اور یونیورسٹی روڈ پر بی آر ٹی منصوبے پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button