پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

پاک فوج کا ملکی سطح پر تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ

پاک فوج نے فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کرلیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملکی سطح پر تیار کردہ 750 کلومیٹر رینج کے حامل فتح 4 کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔یہ میزائل جدید ایویانکس اور نیویگیشنل آلات سے لیس ہے، میزائل دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور زمینی سطح کے ساتھ پرواز کی خصوصیات کا حامل ہے۔ان خصوصیات کے باعث یہ میزائل اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔فتح 4 میزائل آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا حصہ ہے جو پاکستان آرمی کے میزائل نظام کی رینج اور صلاحیت کو مزید بہتر بنائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف، پاک افواج کےسینئر افسران اور سائنسدانوں و انجینئرز نےتجربے کا مشاہدہ کیا۔صدرِ مملکت، وزیرِاعظم ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے فتح 4 کے کامیاب تربیتی تجربے پر شریک دستوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button