
چکوال: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دوسرے صوبوں نے پنجاب میں آنے والے سیلاب پر سیاست کی۔ چکوال میں ہونہار اسکالر شپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا پنجاب میں بد ترین سیلاب آیا، تین دریاؤں کے سیلاب نے تباہی مچائی لیکن افسوس ہے کہ دوسرے صوبوں نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ سب کو پتا ہونا چاہیے کہ پنجاب کے تمام وزیر سیلاب متاثرین کے ساتھ موجود رہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزرا کا کام اے سی والے کمروں اور گاڑیوں میں گھومنا نہیں ہے، جن کو سڑکیں ، لیپ ٹاپ اور مفت دوائی نہیں ملتی انہیں حکمرانوں سے سوال کرنا چاہیے۔




