پاکستانتازہ ترین

عمران خان نے انصاف کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹایا، : بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے بانی تحریک انصاف عمران خان نے انصاف کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹایا لیکن شاید ان کے پاس جو چابی سے اس سے دروازہ نہیں کھلا۔گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کو 17 جنوری کو سزا ہوئی، اب 25 ستمبر آگیا ہے، انھوں نے انصاف کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹایا اور ہر دروازے پر جاتے ہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا شاید عمران خان کے پاس جو چابی ہے اس سے دروازہ نہیں کھلا، عدالت ان کی آخری امید ہے، وہ انصاف کے طلب گار ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کیس نہ سننے سے دوریاں پیدا ہوتی ہیں اور شکوک و شبہات جنم لیتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت نیب پراسیکیوٹر کے بیمار ہونے کی وجہ سے ملتوی ہو گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button