پاکستانتازہ تریندنیاسائنس و ٹیکنالوجی

چین کا جدید J-35 طیارہ ائیرکرافٹ کیریئر سے اڑان بھرنے والا دنیا کا دوسرا اسٹیلتھ طیارہ بن گیا

بیجنگ: چین کے تیسرے ائیرکرافٹ کیریئر ’فوجیان‘ نے اپنے جدید الیکٹرو میگنیٹک کیٹاپلٹس (Electromagnetic Catapults) کے ذریعے تینوں اقسام کے فکسڈ وِنگ طیاروں کو کامیابی سے لانچ کر کے اہم سنگ میل عبور کر لیا۔چینی سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے چینی بحریہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جے-15 ٹی ، ففتھ جنریشن جے-35 اسٹیلتھ جیٹ اور کیریئر بیسڈ کے جے-600 ارلی وارننگ و کنٹرول طیاروں نے ’فوجیان‘ سے کیٹاپلٹ لانچ اور لینڈنگ کے کامیاب تجربات مکمل کر لیے۔جے-35 دنیا کا دوسرا کیریئر بیسڈ اسٹیلتھ فائٹر ہے اور یہ پہلا موقع تھا کہ اسے کسی ائیرکرافٹ کیریئر سے اڑان بھرتے دیکھا گیا۔ ماہرین کے مطابق یہ تجربات چینی بحریہ کے فضائی آپریشنز کی طاقت میں نمایاں اضافہ ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس کا مطلب ہے کہ ’فوجیان‘ نے الیکٹرو میگنیٹک کیٹاپلٹ اور ریکوری صلاحیت حاصل کر لی ہے جو چین کے ائیرکرافٹ کیریئر پروگرام میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button