اہم خبرپاکستانتازہ ترین

وفاق کا پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے سخت اقدام، صوبوں کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے صوبوں سے مدد مانگ لی۔وفاق نے پیٹرولیم ترمیمی ایکٹ 2025 پر سختی سے عمل درآمد کے لیے صوبائی حکومتوں کو خط لکھ دیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے تمام صوبوں سے کہا ہے کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام اور سپلائی چین کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پیٹرولیم ترمیمی ایکٹ 2025 پر سختی سے عملدرآمد کرائیں۔ذرائع کے مطابق صوبوں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں پیٹرولیم ایکٹ 1934 میں کی جانے والی ترمیم پیٹرولیم ترمیمی ایکٹ 2025 نے پیٹرولیم شعبے کے ریگولیٹری فریم ورک میں اہم تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں تاکہ اسمگلنگ کو روکا جا سکے اور سپلائی چین کی سالمیت کو یقینی بنایا جا سکے، اور اس سلسلے میں صوبوں کا کردار نہایت اہم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button