پاکستانتازہ ترین

مریم نواز سیلاب متاثرین میں گھل مل گئیں، سلائی مشین چلانے کی ویڈیو وائرل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیلاب متاثرین کے ایک کیمپ میں سلائی مشین چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔مریم نواز نے آج ساہیوال میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کیا اور سیلاب متاثرین کے لیے بنے کیمپوں کا دورہ بھی کیا۔مریم نواز نے سیلاب متاثرین کو کیمپ میں ملنے والی سہولیات کا معائنہ کیا اور متاثرین کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔سوشل میڈیا پر مریم نواز کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں مریم نواز کو کیمپ میں موجود خواتین کے ساتھ سلائی مشین چلاتے بھی دیکھا گیا۔قبل ازیں مریم نواز کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا بدترین سیلاب آیا، 25 لاکھ افراد کو سیلاب آنے سے پہلے محفوظ مقام پر منتقل کیا، سیلاب میں پھنسے لاکھوں لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، 2 ملین سے زیادہ جانوروں کو بھی محفوظ مقام پر پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ جتنے لوگوں کو ریسکیو کیا انہیں اپنا مہمان سمجھتے ہیں، میرے لیے وہ سیلاب زدگان نہیں اللہ تعالی کے مہمان ہیں، سیلاب زدگان کو عزت کے ساتھ میز کرسی پر کھانا دے رہے ہیں، جس کا گھر مکمل تباہ ہوا اسے 10 لاکھ روپے ملیں گے، جس کا مٹی کا گھر گرا اسے 5 لاکھ روپے ملیں گے۔مریم نواز کا کہنا تھا جس کی گائے بھینس بہہ گئی ہے اسے 5 لاکھ روپے ملیں گے اور جس کی بھیڑ بکڑی بہہ گئی ہے اسے 50 ہزار روپے ملیں گے، سیلاب سے پہنچنے والے نقصان پر کسانوں کو 20 ہزار روپے فی ایکڑ امداد دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button