پاکستانتازہ ترینتجارت

باجوڑ میں گرینڈ جرگہ، قبائلی عمائدین کا پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے عزم کا اعادہ

باجوڑ کے علاقے ماموند میں ہونے والے گرینڈ جرگے میں قبائلی عمائدین نے ایک بار پھر وطن کی خاطر پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے اور ہر قسم کی قربانیاں دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ماموند میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام گرینڈ جرگے کا اہتمام ہوا جس میں آئی جی ایف سی نارتھ، سول انتظامیہ، قبائلی عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔جرگے کو بتایا گیا کہ خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر ان علاقوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز ہو رہے ہیں جبکہ قبائلی عمائدین اور مشران نے پاک فوج کے شانہ بہشانہ لڑنے اور وطن کی خاطر ہر قربانی دینے کا عزم دہرایا۔گرینڈ جرگے میں قبائلی عمائدین اور مشران نے پاک فوج کی امن کے لیے دی گئی قربانیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا جبکہ عوام کی جانب سے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے بھی بلند کیے گئے۔قبائلی عمائدین اور عوام نے جرگے کے انعقاد اور ٹی ڈی پیز کی بر وقت واپسی پر پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button