پاکستانتازہ ترین

سوشل میڈیا پر خود کو خاتون ظاہر کرکے نازیبا مواد حاصل کرنے والا ملزم گرفتار

اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق این سی سی آئی اے اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم سوشل میڈیا پر خود کو خاتون ظاہر کر کے نازیبا مواد حاصل کرتا تھا، ملزم سے موبائل فون اور مشتبہ سم برآمد ہوئی ہے۔دوسری جانب این سی سی آئی اے نے کوئٹہ ائیرپورٹ روڈ سے خاتون کو بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا ہے، ملزم کے موبائل سے خاتون کی ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button